فرض نمازوں کو ہرگز ترک نہ کرنے کی تلقین

   

ہلکٹہ شریف میں عرس کے موقع پر جلسہ ، علامہ محمد عبیداللہ خان اعظمی و دیگر کا خطاب

ہلکٹہ شریف ، واڑی جنکشن۔3 ۔ اگست(ای میل) شمالی ہند کے ممتازعالم دین وسیاسی رہنما خطیب الہند علامہ محمد عبید اللہ خان اعظمی سابق رکن راجیہ سبھا نے کہاکہ ہمیں مصطفیٰؐ جانِ رحمت نے ایک خدا کاپتہ دیاہے،اللہ جل مجدہْ نے ہمیں حضرت سید بادشاہ قادریؒ کی عرس شریف کی مقدس تقریبات میں حاضری کا شرف رفیق بخشاہے۔ حضرت خواجہ سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی کے46ویں سالانہ چہارروزہ تقاریب کاکامیاب انعقادعمل میں آیا ، 2اگست بروز چہارشنبہ بعد نمازفجرخدمت صندل مالی انجام دی گئی ۔ جس کی نگرانی حضرت خواجہ ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف بہ حضرت تراب قدیری سجادہ نشین نے کی۔جلسہ کاآغاز مولانا حافظ محمد غلام علی امام وخطیب جامع مسجد قدیری کی قرا ت کلام پاک ،ندیم اشہر،اشہر بہرائچی،سیدصادق حسین گلبرگہ شریف نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کی۔ علامہ اعظمی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ کی ڈگری حضرت مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے در سے ملتی ہے۔اللہ سے صلح کرنا ہے تو اولیاء اللہ سے صلح کرلو، فرائض نمازیں مت چھوڑو،اولیاء اللہ کے پاس جاؤ تو نمازیں ضرور پڑھو،جس نے فرض نماز چھوڑی تو اللہ اسکی کوئی نفل قبول نہیں کرئیگا،شیخ العقائد جامعہ نظامیہ مولانا سیدشاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی نے کہاکہ ہم اللہ پاک سے ڈرجاتے ہیں ، سورہ رحمٰن میں ہے اللہ سے ڈرنے والوں کیلئے دوجنتیں ہیں،اللہ سے ڈرنے والے اللہ کے مقرب محبوب بندے ہیں،ایمان ایک ایسی عظیم دولت ہے،نبیؐ اور ایک لاکھ چوبیس ہزار کم وبیش انبیاء ومرسلین علیہم السلام،عْباد،اوتاد، ابدال ، اغواث کے رہنے کی جگہ صرف جنت ہے ، اللہ تعالیٰ کے دیدار کی جگہ جنت ہے ، اللہ سے ڈرنے کافائدہ یہ ہیکہ جنت میں دیدار مصطفیؐ ہوتاہے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری بانی مدرسہ دارالعلوم سیف الاسلام خلوت مبارک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہلبیت کشتی نوح کی طرح ہیں۔پیران پیرؒنے فرمایا میرا وجود میرے نانا جان کی دین ہے،حضرت امام زین العابدینؓ نے فرمایا جس نے حضور اکرمؐ کے ظاہر کواپنائے تو وہ سنی اور آپؐ کے باطن کو اپنانے والا صوفی ہوتا ہے ، مولانا سیدشاہ انواراللہ قادری نے کہاکہ مرنے والا ایمان سے ہٹ کر خاتمہ کرتاہے تو بڑے ہی شدت والا معاملہ ہوتاہے جبکہ ایمان پر موت والے کامعاملہ نرالہ ہوا کرتاہے،قبرمیں تیسرا سوال کیا جاتاہے کہ ماھٰذا تقول فی حق الرسولؐ،من ربک،مادینک،قبرکے اندر مومن کو ماں کی گودکی طرح دبایاجاتاہے،جبکہ کافر اورمشرک کو اس طرح دباتی ہیکہ سیدھی پسلیاں بائیں پسلیوں تک دب کر ٹوٹ کر چکنا چورکردی جاتی ہیں،حضرت محدث دکن نے مواعظ حسنہ میں عالم برزخ کے احوال بیان کئے ہیں ،شب برا ت کو حضوراکرمؐ نے آدھی رات کو جنت البقیع میں عام مسلمانوں کی زیارت ومغفرت کیلئے تشریف لیجایاکرتے تھے،اس جلسہ سے مفتی کرناٹک مولانا حافظ مفتی سید عبدالرشید قادری،مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی گلبرگہ،مولانا محمد تسلیم انصاری صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ،مولانا تنویر صحافت مولانامحمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔