51 پٹہ دار پاس بکس ضبط، کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ فرضی دستاویزات کے ذریعہ اراضیات پر قبضہ اور انہیں فروخت کرنے والی ایک 5 رکنی ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے بے نقاب کردیا اور گرفتاریاں عمل میں لائی۔ کمشنر پولیس سائبر آباد وی سی سجنار نے بتایا کہ 51 سالہ ادی نارائنا مورتی ساکن مادھا پور ،43 سالہ ٹی وینکٹا مرلی کرشنا ساکن گاجولہ رامارم ،45 سالہ پی یادیا ساکن کیشم پیٹ، 40 سالہ کے رامو ساکن شاد نگر اور 33 سالہ وی اشوک ڈاکومنٹ رائٹر ساکن مہیشورم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 51 پٹہ دار پاس بک جس پر تفصیلات درج تھیں 44 متحدہ ریاست آندھرا پردیش اور 7 تلنگانہ کی 16 خالی پٹہ دار پاس بک 91 ڈاکومنٹ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ شدہ اگرمنٹ آف سیل و دیگر دستاویزات کو ضبط کرلیا۔ ادی نارائنا مورتی پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا تھا اس نے سابق میں اس طرح کی دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ بڑی کمپنیوں اور اداروں کو اپنی جعلسازی کا شکار بناکر اس نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی۔ پولیس نے شکایت کے بعد اکنامک افینس ونگ کو چوکس کیا اور اس ٹولی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس ٹولی نے مہیشورم میں واقع اراضی پر ناجائز طریقہ سے حق جتاتے ہوئے اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے ذریعہ کروڑہا روپئے ہڑپنے کی کوشش کی تھی۔