فرضی مکتوب الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا، بنڈی سنجے کی پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد: ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کمار نے حیدرآباد کی سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے جعلسازی کے ذریعہ ان کی دستخط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ بعض نامعلوم افراد نے ان کے نام سے ایک فرضی مکتوب ریاستی الیکشن کمیشن کے نام تحریر کرتے ہوئے ان کی جعلی دستخط کی۔ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی رقم کو روکنے کے سلسلہ میں روانہ کردہ مکتوب فرضی ہے اور جعلسازی کے ذریعہ یہ مکتوب تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر گشت کئے جانے والا مکتوب فرضی ہے اور جعلسازی کے ذریعہ ان کی دستخط کی گئی ہے ۔ سائبر کرائم پولیس سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔