فرضی ووٹرز پر کانگریس کی کڑی نظر

   

رائے پور، 27 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام ضلع صدور کو خط جاری کر کے ہر اسمبلی حلقے کی ووٹر لسٹ کی گہری جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی(پی سی سی) کی جانب سے جاری اس خط میں چار نکاتی جانکاری حاصل کر کے پی سی سی میں جمع کرانے کو کہا گیا ہے ۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ اب پارٹی ریاست بھر میں مہم چلا کر مشتبہ اور فرضی ووٹروں کی شناخت کرے گی۔ اس مہم کے تعلق سے کانگریس کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تحفظ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے یہ پہل ضروری ہے ۔