نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا، خصوصاً ٹویٹر کے ذریعہ نشر اشتعال انگیز اور جعلی پیغامات کو قابو کرنے کا نظام تیار کرنے سے متعلق درخواست پر ٹویٹر اور مرکزی حکومت سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے ونیت گوینکا کی درخواست پر مرکز اور ٹویٹر کو نوٹس جاری کئے۔ درخواست گزار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم۔ خاص طور سے ٹویٹرپر ’ہند مخالف‘ اور’غدار وطن‘ پیغامات کی تحقیقات کے لئے ایک نظام تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔