حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سائبر پولیس نے فرضی کاروباری اداروں کے نام سے مول بینک اکاونٹس تیار کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کی مدد کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ سائبر کرائم پولیس سائبر آباد کی جانب سے کی گئی کارروائی میں جوبلی ہلز مرکنٹائل کوآپریٹیو اربن بینک سے تعلق رکھنے والے افراد برانچ منیجر اور سیلز منیجر بھی گرفتار افراد کے ساتھ شامل ہیں ۔ سائبر آباد کرائم ڈی سی پی ٹی سائی منوہر نے بتایا کہ پہاڑی شریف سے تعلق رکھنے والے جواد قادری رفاعی محمد نواش ، پی پرنواراج سیلز منیجر جوبلی ہلز مرکنٹائل کوآپریٹیو آربن بنک اور برانچ منیجر شنکر راٹھی شامل ہیں ۔ نوشاد اور جواد نے آسان انداز میں پیسے کمانے کی خاطر منصوبہ بنایا ۔ اور سائبر دھوکہ بازوں کو بینک کھاتے فراہم کرنے کے لیے انہوں نے ایک ملگی کرایہ پر حاصل کی اور اسٹار اگرو انڈسٹری کے نام سے فرضی کرایہ کا معاہدہ اور فرضی دستاویزات پیش کئے ۔ ان فرضی دستاویزات کی بنیاد پر جوبلی ہلز مرکنٹائل کوآپریٹیو اربن بینک میں سیلز مینجر پرنوراج اور منیجر شنکر راٹھی کو اپنے منصوبہ میں شامل کرلیا ۔ اور بینک کھاتے کھلونے کے فوری بعد اے ٹی ایم چیک بک اور انٹر نیٹ بنکنگ کے تمام پر تفصیلات سائبر دھوکہ بازوں کے حوالے کرے ۔ پولیس کے مطابق اس بینک میں 30 سے زائد مول اکاونٹس کھولے گئے تھے ۔۔ ع