حیدرآباد : /28 جنوری (سیاست نیوز) کورونا ٹیکہ کے فرضی سرٹیفکیٹس کی اجرائی میں ملوث ایک اور ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی چارمینار بھکشم ریڈی نے بتایا کہ 19 سالہ محمد سیف ساکن کالا پتھر ، 22 سالہ محمد مصباح اللہ شریف ، 21 سالہ محمد اسلم اور 22 سالہ محمد فرید ٹولی کی شکل میں کام کررہے تھے اور کورونا ٹیکہ کے فرضی سرٹیفکیٹ جاری کرکے رقومات حاصل کر رہے تھے ۔ کورونا ٹیکہ سنٹر آؤٹ سورسنگ ڈاٹا انٹری آپریٹرس اور دیگر ملازمین کی مدد سے یہ ریاکٹ چلایا جارہا تھا ۔ بھکشم ریڈی نے کہا کہ ریاکٹ میں ابراہیم بن عبدالہادی بغدادی ، سلمہ بیگم ، ثناء بن ابراہیم ، سیدہ احمدی سمیرا ، شمیم سلطانہ ، سیدہ ذاکرہ فرحین ، نغمہ خان و عظمت النساء کی مدد سے ایسے افراد کو کورونا ٹیکہ کے سرٹیفکیٹس جاری کئے جارہے تھے جو ویکسین لینے میں جھجک رکھتے ہیں ۔ ریاکٹ کا پتہ چلنے پر کالاپتھر پولیس کی ٹیم نے خفیہ طور پر کارروائی کرکے چار ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ان کے قبضہ سے 9 آدھار کارڈ کاپیز ، فرضی ٹیکہ سرٹیفکیٹس اور دیگر اشیاء برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا ۔ ب