فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کے بعد وضاحت سے کیا حاصل:ممتا

   

کولکاتا 14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاہ کی قیات میں فرقہ وارانہ مہم چلائی گئی ، ماحول کو خراب کیا گیا اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم چلانے والوں کو گولی مارنے کی بات کی گئی مگر اس وقت بی جے پی کی مرکزی قیادت خاموش تماشائی رہی اور اب وہ ان بیانات سے کنارہ کررہی ہے تو اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگااور تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ امیت شاہ نے کل دہلی میں ایک پروگرام میں امیت شاہ نے اعتراف کیا کہ ممکن ہے ‘‘ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں’’ جیسے بیانات سے نقصان ہوا ہوگا اور اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جانے چاہییے تھے ۔ساتھ ہی انہوں نے کرنٹ لگنے والے بیان پر بھی وضاحت پیش کی ۔

ٹوئٹر پر تاجر کی شکایت، سیتارامن نے کارروائی کی
نئی دہلی،14فروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی حکومت ملک کی ریڑھ کی ہڈی مانے والے کاروباریوں کے لئے نہ صرف منصوبے بنا رہی ہے بلکہ مشکل وقت میں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہے ،اس کے ایک بہترین مثال مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے تب پیش کی جب ان کے ٹویٹر پر بینک سے پریشان ایک کاروباری نے اپنی شکایت درج کی۔چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو چلانے والے سنجے پٹیل نے سینٹرل بینک آف انڈیا کے سلسلے میں محترمہ سیتارمن کو ان کے ٹویٹر پر ٹیگ کرکے اپنی پریشانی بتائی تھی۔سنجے پٹیل کی شکایت ہے کہ اس نے سینٹرل بینک آف انڈیا سے قرض لیاتھا اور اس قرض کو وہ چار ماہ پہلے ہی ادا کرچکا ہے ۔