فرقہ پرستی کے خاتمہ اور حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر زور

   

بے روزگار ی بھتہ کیلئے آواز اُٹھانے نوجوانوں کو مشورہ، ’ہندوستان چھوڑ دو تحریک‘ کی سالگرہ کے موقع پر طاہر بن حمدان کا بیان

نظام آباد۔ سینئر قائد و اربن انچارج کانگریس نظام آباد مسٹر طاہر بن حمدان نے ’ ہندوستان چھوڑدو تحریک ‘ کی سالگرہ کے موقع پر تمام مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک عوامی تحریک کے ذریعہ برطانوی حکمرانی کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا تھا اور اس تحریک نے ہندوستان کے ہر ذات، طبقہ بالخصوص نوجوانوں کی آزادی کی لڑائی جوڑا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ملک ، ریاست کے نوجوانوں کو ملک سے فرقہ پرستی ، ذات پات ، بدعنوانی ، دہشت گردی، تنگ نظری کے خاتمہ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے، مرکزی ، ریاستی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ، بے روزگاری بھتہ کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ برطانوی حکمرانی کے خاتمہ کیلئے ملک کے عظیم رہنماؤںمہاتما گاندھی ، پنڈت جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد و دوسروں نے ’ ہندوستان چھوڑ دو تحریک ‘ کا نعرہ دیا تھا۔ ملک بھر میں چلائی گئی عدم تشدد تحریک کے سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے صدا بلند کریں اورمرکزی ، ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں نوجوانوں کو روزگار ، بے روزگاری بھتہ پر عمل آوری کیلئے تحریک چلائی۔ علاوہ ازیں ملک میں فرقہ پرستی ، ذات پات، بدعنوانی، تنگ نظری کے خاتمہ ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر، جسمانی فاصلہ کو بنائے رکھنے کا آج عزم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان چھوڑ دو تحریک کی سالگرہ کانگریس پارٹی یوم یوتھ کانگریس کے طور پر مناتی آئی ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ننوجوانوں کو اپنے حقوق، ملک کی ترقی کیلئے نعرہ بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان چھوڑ دو تحریک ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ ملک کی ترقی اور سالمیت میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے۔ نوجوانوں کو آج کے دن نئی تاریخ رقم کرنے کا عہد کرنے کا مشورہ دیا۔