فرنچ اوپن 2022 ء : نڈال نے جوکووچ کو شکست دی

   

پیرسا۔ہسپانوی کھلاڑی اور رولینڈ گیروس میں 13 خطابات جیتنے والے رافیل نڈال نے پہلے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف اور عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے 15ویں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ نڈال جوکہ ایونٹ میں نمبر 5 سیڈ ہیں انہوں نے چوتھے سیٹ میں ایک دم توڑ دینے والا ٹائی بریک جیت کر ٹاپ سیڈ پر چار گھنٹے 12 منٹ میں 6-2، 4-6، 6-2، 7-6 (4) سے فتح سمیٹی۔ جوکووچ نے کہا اہم لمحات میں وہ بہتر کھلاڑی تھے۔ انہوں نے دکھایا کہ وہ ایک عظیم چمپئن کیوں ہے۔ وہاں ذہنی طور پر سخت رہنا اور جس طرح انہوں نے میچ ختم کیا وہ شاندار ہے ۔ اسے اور ان کی ٹیم کو مبارک ہو۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس کامیابی کے مستحق تھے۔ جوکووچ نے نڈال کو مبارک باد دی۔دوسری جانب نڈال نے کہا آخر میں یہ میرے لیے بہت جذباتی رات رہی۔لیکن یہ صرف ایک کوارٹر فائنل میچ ہے۔ اس لیے میں کچھ نہیں جیت سکا۔ میں صرف اپنے آپ کو دو دن میں کورٹ پر واپس آنے کا موقع دیتا ہوں۔ یہاں رولینڈ گیروس میں ایک اور سیمی فائنل کھیلنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ نڈال کے بعد تیسرا سیڈ الیگزینڈر زویریوکامیاب رہے جنہوں نے ایک اور ڈرامائی کوارٹر فائنل مقابلے میں ہسپانوی سنسنی خیز نوجوان کارلوس الکارازکو زیرکیا۔ جرمن کھلاڑی کو تیسرے سیٹ میں الکاراز کی واپسی کو روکنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی لیکن انہوں نے تین گھنٹے اور18 منٹ کے بعد 6-4، 6-4، 4-6، 7-6 (7) سے جیت حاصل کی۔ علاوہ ازیں رافیل نڈال نے اعتراف کیا ہے کہ سال کے پہلے بڑے ایونٹ آسٹریلین اوپن میں ان کی فتح کے بعد پچھلے ساڑھے تین ماہ آسان نہیں تھے کیونکہ وہ پسلی کے فریکچر اور پاؤں کی چوٹ سے لڑ رہے تھے۔ ایک ایسے دن جب ریکارڈ21 گرانڈ سلام جیتنے والے نڈال نے عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو چار گھنٹے 12 منٹ میں شکست دے کر اپنے 15ویں سیمی فائنل تک پہنچ گئے ، نڈال جذبات سے مغلوب ہوگئے جب وہ زخمیوں کے ساتھ اپنی جدوجہد کو یاد کر رہے تھے۔ نڈال نے کہا گیا کہ میں جذباتی ہوگیاکیونکہ یقیناً میرے لیے گزشتہ ڈیڑھ سے تین ماہ کافی مشکل تھے ، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ آسان نہیں تھا۔اب ان تمام چیزوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا جن سے میں پچھلے دو مہینوں سے گزرا ہوں، کیونکہ مجھے چلتے رہنا ہے، لیکن یقیناً یہ تین مہینوں میں کوئی مزہ نہیں آیا۔ رولینڈ گیروس میں 13 خطابات جیتنے والے نے مزید کہا یہ تمام چیزیں بلاشبہ اس میچ کو مزید خاص بناتی ہیں۔