ظہیرآباد میں اسلامک سنٹر و عوامی اسکول کی عمارت کا افتتاح، ڈاکٹر خالد مبشر کا خطاب
ظہیرآباد۔ 10/ اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد و مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام تعمیر شدہ اسلامک سنٹر و عوامی اسکول شانتی نگر نئی عمارت کا افتتاح امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر عمل میں آیا بعد ازاں ایک خصوصی خطاب بعنوان تعلیمی چیلنجس اورہماری ذمہ داریاں پیش کیا گیا ۔ امیر حلقہ نے تعمیر نو پرجماعت اسلامی ظہیرآباد کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اسلامک سنٹر اور عوامی اسکول اردو و انگریزی میڈیم کے معیار کو بلند کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ اسلام کے فروغ کیلئے اخلاق اور اقدار کی تعلیم اشد ضروری ہے ۔ ہم تعلیم سے متعلق شعور کا مظاہرہ کریں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیں تعلیم انقلاب برپا کرنے کا ذریعہ ہے لا پرواہی ہرگز نہ برتیں زندہ قومیں خواب غفلت میں پڑی نہیں رہ سکتی ہم نے قرآن پر عمل کو پس پشت ڈال دیا اور ریسرچ کے میدان کو چھوڑ دیا ذلیل وخواری اسی کا نتیجہ ہے شعور بیدار ی پرتوجہ ہمارا خاصہ ہو ۔برادران وطن سے دوستی کریں۔ پروفیسر انور خان سابق صدر آئیٹا ،امجد حسین پٹیل ناظم ضلع ،وقار آباد محمد غوث الدین بابا ،محمد عبدالفرقان ڈائریکٹر شاہین گروپ آف اسکولز نے بھی اپنے اظہار خیال میں مقامی جماعت کو مبارکباد پیش کی پروگرام کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔ محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد وصدر مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد نے مہمانان کا خیر مقدم کیا مقامی سکریٹری محمد معین الدین نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی نبھائے جبکہ انجینئر محمد شہباز الدین سیکریٹری شانتی نگر ڈیویژن نے اظہار تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری حلقہ سلیمان قریشی ناظم ضلع سنگاریڈی صلاح الدین بابر معاون ناظم ضلع قیصر غوری اقبال غازی ناظم ضلع بیدر اشفاق پٹیل امیر مقامی سداسیوپیٹ خواجہ میاں سابق وائس چیرمین بلدیہ ڈاکٹر علیم الدین حیات ہاسپٹل محمد عبدالمجید صدر مدرس عوامی ہائی اسکول ڈویژن سیکریٹریز عبدالروف گڑھی خواجہ نظام الدین سنٹر محمد ارشاد موسی نگر ، محمد مصطفی ایوینٹ سیکریٹری سید اظہرالدین سوسائٹی جنرل سیکریٹری کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے نو جوانوں نے انتظامات کئے معززین مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔