فریقین کشیدگی میں اضافہ نہ کریں : گوٹیرس

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ایرانی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ایرانی حملوں کے بعد وہ اپنے پیغام میں کہا کہ خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کے حق میں نہیںہیں۔ مشرقی وسطی اور دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے حملے کے بعد سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دیدی۔دیگر ممالک نے بھی تحمل کی اپیل کی ہے ۔