فریڈم کے سرسوں کے تیل کی ہندوستانی روایت کے پیش نظر پیشکش

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سرسوں کا تیل ، روایتی ہندوستانی ذائقے میں ایک صحت بخش عنصر ہے ۔ سرسوں کے تیل کو ہندوستانی پکوان اور روایتی عمل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ہمہ گیر تیل ہندوستانی ثقافت کے مختلف پہلوؤں میں گہرائی سموئے ہوئے ہے ۔ شمالی ہند جیسے راجستھان ، پنجاب ، بہار ، چھتیس گڑھ ، جارکھنڈ ، اڈیشہ ، مشرقی اترپردیش ، سکم اور مغربی بنگال میں سرسوں کی کاشت کی جاتی ہے ۔ شمالی اور مشرقی ہندوستان میں پکوان کی روایات میں سرسوں کا تیل لازمی کردار کو ظاہر کرتا ہے ۔ چنانچہ مسٹر پی چندر شیکھر ریڈی ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ، جمنی ایڈیبلس اینڈ فیاٹس انڈیا لمیٹیڈ کے بموجب فریڈم کچی گھانی سرسوں کے تیل کی پیشکش ان کی کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے ۔ سرسوں کے تیل کی اس مضبوط روایت اور ثقافت کے پیش نظر فریڈم کی جانب سے اس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔۔