فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کوالیفائی امیدواروں کا پبلک سرویس کمیشن کے روبرو دھرنا

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کرتے ہوئے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس امتحانات میں کوالیفائی امیدواروں نے آج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا۔ 2017 ء میں منعقدہ پی ای ٹی امتحان میں کوالیفائی امیدوار تقررات سے محروم ہیں۔ گزشتہ 7 برسوں میں حکومت نے تقررات پر توجہ نہیں دی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا اور دھرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے تقررات میں تاخیر کیلئے ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے وجوہات بیان کی ہیں۔ ہائی کورٹ نے 5 ماہ قبل تقررات کو منظوری دی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ کانگریس پارٹی نے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کے امیدواروں کے مطالبات کی تائید کی ہے۔ر
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ باطل طاقتوں سے مقابلہ ، اتحاد کے ذریعہ ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندیؒ کا مدلل لٹریچر انگریزی ، اردو میں دستیاب رہے گا ۔۔