حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کی تفصیلات یکم مئی تک روانہ کردیں۔ چیف سکریٹری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیوکانفرنس میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ہر منڈل کیلئے اسپیشل آفیسرس کے تقرر کا مشورہ دیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ غیر موسمی بارش ریاست میں مزید چند دن تک جاری رہ سکتی ہے لہذا کلکٹرس کو چاہیئے کہ وہ دھان کو بھیگنے سے بچانے کے اقدامات کریں۔ دھان کی خریدی مراکز پر شیڈ کا انتظام کیا جائے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ فصلوں کے نقصانات پر معاوضہ کی تقسیم کا پیر سے آغاز ہوچکا ہے۔ حکومت نے معاوضہ کی جو رقم مقرر کی ہے ضلع کلکٹرس کی نگرانی میں تقسیم کی جارہی ہے۔ اجلاس میں سکریٹری زراعت رگھونندن راؤ، سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ راہول بوجا اور سکریٹری پنچایت راج ہنمنت راؤ نے شرکت کی۔ر