فضائی سفر کی درخواست قبول ہوتی تو پلوامہ حملہ نہ ہوتا؟

   

سرینگر 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیا سی آر پی ایف پر ہوئے حملے کو ٹالا جاسکتا تھا؟ اگر سی آر پی ایف کا یہ مطالبہ منظور ہوگیا تو دہشت گرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوپاتے۔ نیوز پورٹل ’دی کوئنٹ‘ نے سی آر پی ایف کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالہ سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی آر پی ایف نے اس ہفتہ کی شروعات میں وزارت داخلہ سے ایئر ٹرانزٹ (فضائی منتقلی) کا مطالبہ کیا تھا لیکن ان کے اس مطالبہ پر وزارت داخہ نے غور نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر خودکش حملہ ہوا تھا اس میں تقریباً 50 جوان شہید ہوگئے۔ قافلے نے 4 فروری کو سفر شروع کیا تھا لہذا سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر سے ایئر ٹرانزٹ کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست کو وزارت داخلہ کے پاس بھیج دیا گیا لیکن وزارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔