حیدرآباد۔20 فروری(سیاست نیوز) ملک بھر میں حکومت کی جانب سے فضائی صنعت پر تحدیدات کو مکمل ختم کرنے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ۔ کہا جار ہاہے کہ آئندہ ماہ کے اواخر سے شیڈول پروازوں کا آغاز کردیا جائیگا اور تحدیدات عائد نہیں رہیں گی۔ماقبل کورونا فضائی سفر کو معمول پر لانے ائیر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شیڈول پروازو ںکو روکتے ہوئے ائیر ببل اسکیم کے تحت پروازوں کو بند کرنے پر غور کیاجارہا ہے کہ بتدریج شیڈول پروازوں کو بحال کیا جاسکے۔مارچ 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے بعد عائد فضائی پابندیو ں کو بتدریج برخواست کرکے مرکزی حکومت نے ائیر ببل اسکیم کا آغاز کیا تھا اور قومی پروازوں کے علاوہ مخصوص پروازو ںکو مشروط اجازت تھی لیکن اب دنیا بھر میں حالات تیزی سے معمول پر آنے لگے ہیں تو فضائی سفر کرنے والوں راحت کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کو بھی تیز کردیا گیا ہے تاکہ حالات معمول پر آجائیں۔