فضائی مسافرین کی تعداد نومبر میں 63لاکھ سے زائد

   

نئی دہلی: ملک میں کووِڈ۔19 وبا کے درمیان ہوائی مسافروں کی تعداد میں بہ تدریج بہتری آ رہی ہے اور نومبر میں یہ 63 لاکھ سے عبور کر گئی حالانکہ اب بھی یہ کووِڈ۔19 سے قبل کے 50 فیصد سے کم ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں گھریلو روٹس پر 63 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ وہیں گذشتہ برس نومبر (ایک کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار) کے مقابلے یہ تعداد 50.93 فیصد کم ہے ۔کووِڈ۔19 وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 25 مارچ سے ملک میں بہ ضابطہ مسافر پروازوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ دو ماہ بعد 25 مئی سے بہ ضابطہ گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ اب دھیرے دھیرے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔