فقیر چند کوہلی کا 96 سال کی عمر میں انتقال

   

٭ بابائے انڈین سافٹ ویئر انڈسٹری ٹی سی ایس کے بانی سی ای او فقیر چند کوہلی کا آج 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ ہندوستان میں آئی بی ایم کو لانے کے فیصلے میں سرگرم رہ چکے ہیں۔ ٹاٹا آئی بی ایم کے حصے کے طور پر 1991 ء میں ایک کمپنی کو قائم کیا گیا۔ پدما بھوشن ایوارڈ یافتہ فقیر چند نے 1990 ء میں بھی نسکام کے چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 1924 ء میں پیدا ہوئے تھے۔