٭ بمبئے ہائیکورٹ نے پیر کو ایئر لائنس کو طیارو ں میں درمیانی نشستیں پُر کرنے کی اجازت دے دی بشرطیکہ وہ ڈائرکٹریٹ جنرل شہری ہوا بازی کے 31مئی کو جاری کردہ سرکولر کی تعمیل کریں ۔ درمیانی نشست کے مسافرین کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق انہیں بدن کو بھرپور چھپانے والا گاؤن ہی ماسک اور فیس شیلڈ کے ساتھ فراہم کرنا چاہیئے ۔
