فلائٹ ہائی جیک کا منصوبہ ؟فون پر بات کرنے والا مسافر گرفتار

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک 23 سالہ مسافر رتیش جونیجا کو وستارا کی ممبئی۔دہلی فلائٹ میں اس وقت گرفتار کیا جب اسے اپنے فون پر ’’ہائی جیکنگ پلان‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباً 6.30 بجے شام جہاز کے اڑان بھرنے سے عین قبل پیش آیا، جس کی آج اطلاع ملی۔مسافر کو سکیوریٹی عہدیداروں کے حوالے کر دیا گیا جب عملے کے ایک رکن اور وہاں موجود دیگر مسافروں نے اس شخص کی گفتگو سن لی۔