فلائیٹ میں ماسک سے عاری خاتون کھانسنے پر گرفتار

,

   

لندن: برطانیہ کی ایک ایرلائن فلائیٹ سے ایک خاتون کو سیکوریٹی اسٹاف نے حراست میں لیکر باہر نکالا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ اس خاتون نے کوویڈ۔19 وباء سے بچنے کیلئے بطور احتیاط ماسک لگانے سے انکار کیا ۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نے پرواز کے دوران مسافروں پر دانستہ کھانسا اور کھلم کھلا چیخنے چلانے لگی۔