فلسطین اور اسرائیل کو کشیدگی میں کمی کرنے امریکہ کی اپیل

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس کی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرکل منگل کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں اور ان کے نتیجے میں اسلامی جہاد تحریک کے رہ نماؤں کی ہلاکت پر گہری نظر ہے۔وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ حملوں میں دس عام شہریوں کی افسوسناک اموات ہوئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے تمام محاذوں پر جوابی کارروائی کا عزم کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے غزہ میں کشیدگی کے بعد تمام فریقین سے کشیدگی کو روکنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ تاہم ساتھ ہی امریکہ نے حسب روایت اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ کل منگل کو غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد مارے گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسلامی جہاد کیعسکری ونگ سرایا القدس کے تین سینیر بھی شامل ہیں۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ “ہم تمام فریقین سے کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔۔ اسرائیلی فوجی آپریشن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی “غیر متزلزل” حمایت کا اعادہ کیا۔