فلسطین کیخلاف ہندوستان کا ووٹ ،مودی سے یاہو کا اظہارتشکر

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے یہودی مملکت کی جانب سے متعارف ایک ایسے فیصلہ کی تائید کرنے پر اظہارتشکر کیا جس میں ایک فلسطینی گروپ کو اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل میں مشاورتی موقف عطا کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے اپنی روایت کے برعکس اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل (ECOSUC) میں فلسطین کی غیر سرکاری این جی او کو مشاورتی موقف عطا نہ کئے جانے کی تائید کی۔ اس سلسلہ میںاسرائیل کا استدلال تھا کہ مذکورہ این جی اوز نے حماس کے ساتھ اس کے روابط کا انکشاف نہیں کیا تھا۔ چہارشنبہ کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے نتن یاہو نے ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیل سے اظہاریگانگت کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کیلئے 6 جون کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی کسی قرارداد میں اسرائیل کی تائید کی ہو۔