ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کر دیے۔سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے بھی عوامی عطیات مہم کے تحت 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کے تحت ’ساہم‘ ویب سائٹ پر عطیات مہم چلائی جائے گی۔
فلسطینی پرچم اٹھائے یہودی مظاہرین پر اسرائیلی تشدد
یروشلم : اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس میںفلسطینی پرچم لہرانے والے صیحونیت مخالف یہودیوں پر حملہ کر دیا۔عالمی صیہونیت پسندی کی مخالف یہودی تنظیم کے پوسٹ کردہ بیان اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مغربی القدس کے ہردی نامی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرانے والے یہودیوں کے خلاف سخت مداخلت کی۔ بعض پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلا ،گھونسے مارے اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔