لندن : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ملک میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو حماس کی حمایت کے طور پر بیان کیا جو کہ ایک گمراہ کن تعریف تھی۔بی بی سی نے دن کے وقت اپنے نیوز بلیٹن میں برطانیہ میں فلسطین کی حمایت میں مارچ کو حماس کی حمایت کے طور پر بیان کیا جس پر ملک میں رد عمل سامنے آیا۔تنقید کے بعد بی بی سی کے ایک اناؤنسر نے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب نشریات میں حماس کی حمایت کے حوالے سے درج ذیل بیان دیا کہ ہم نے برطانیہ بھر میں ہونے والے مظاہروں کا ذکر کیا جہاں لوگوں نے حماس کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا،ہم قبول کرتے ہیں کہ یہ ایک منفی بیان ہے اور فلسطینی حامی مظاہروں کی گمراہ کن وضاحت ہے۔