ہاوانا : کیوبا کے صدر میگل ڈیاز۔کانل نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے میں ہم سے کچھ بن نہیں پڑ رہا اور اس بے بسی پر ہم ہر روز تکلیف اٹھا رہے ہیں۔اطلاع کے مطابق صدر میگل نے فلسطینی کیفیہ پہن کر ، فلسطینی پرچم کے ساتھ دارالحکومت ہواناآنے والے، نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔نوجوانوں سے خطاب میں انہوں نے غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں پر بات کی اور کہا ہے کہ فلسطین، آلام ومصائب میں گھِرا ہوا ہے اور ہم اس کی مدد نہیں کر پا رہے۔ اپنی اس بے بسی پر ہمار دِل کْڑھ رہا ہے۔ آج فلسطین دنیا کے شرف اور عزت و وقار کا دفاع کر رہا ہے۔ وہاں ہونے والے مظالم سے لاتعلق رہنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔