فلسطینی‘ اسرائیلی صنعتیں، ہوائی اڈے تباہ کرسکتے ہیں: سربراہ پاسداران انقلاب

   

Ferty9 Clinic

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اسرائیل پر حملے کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویڑن پر خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا۔ ایران‘ یہودیوں کے خلاف فلسطینی حملوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔سربراہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ فلسطینی میزائلوں سے لیس قوم بن کر اْبھری ہے۔ فلسطینی اسرائیل پر حملے کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔جنرل حسین سلامی نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی قوم تمام اسرائیلی صنعتیں اور ہوائی اڈے میزائلوں سے تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔حماس نے اسرائیل کی جانب 3700 سے زائد راکٹ فائر کیے۔ اسرائیل حکام نے اعتراف کیا ہے کہ 10روز سے جاری لڑائی میں حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری مارے گئے۔