یروشلم ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی گاڑی پر پیٹرول بم پھینکنے والے تین فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ واقعہ ہیبرون شہر کے قریب ہفتے کے روز پیش آیا۔ فلسطینی ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد انہیں زخمیوں تک پہنچنے سے روکا۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرول بم کا حملہ کرنے والے دیگر دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔