فلسطینی خاتون نے اسرائیلی آبادکارکو چاقوگھونپ دیا

   

یروشلم : اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں ایک متنازعہ مقدس مقام کے نزدیک ادھیڑ عمر فلسطینی خاتون نے ایک یہودی آباد کار پرچاقو سے وار کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہو گیا۔یہ حملہ مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد ابراہیمی کے نزدیک کیا گیا ہے۔یہود بھی اس کو مقدس غاروں کی نسبت سے اپنے لیے مقدس خیال کرتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ دونوں مذاہب کے پیروکاروں کے لیے قابل احترام جگہ ہے۔اسرائیل کے سرحدی محافظوں کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے حملہ آور65 سالہ فلسطینی خاتون کو قریبی گاؤں سے گرفتارکرلیا ہے۔