’فلسطینی خوفناک جاندار ہیں‘اسرائیلی سفیر کی بیہودہ باتیں

,

   

اسرائیل پر حملہ بھی 9/11 جیسا تھا ، جواب بھی ویسا ہی دیا جائے گا،امریکہ کامزید 900 فوجی بھیجنے کا فیصلہ

تل ابیب: اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈین گیلرمین نے ایک انٹرویو میں فلسطینیوں کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خوف ناک اور خوں خوار ہیں۔اسرائیل کے سابق سفیر ڈین گیلرمین نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں نے فلسطینی عوام کی نہ صرف توہین کی بلکہ اسرائیلی جارحیت کو درست ثابت کرنے کے لیے ہر اخلاقی حد سے گزر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق جب صحافی نے اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سابق سفیر سے غزہ میں شہریوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے، بجلی، پانی اور ایندھن جیسی ضروری اشیا کی فراہمی کو معطل کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو وہ ہزرہ سرائی پر اتر آئے۔الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سابق اسرائیلی سفیر نے کہا دنیا جن لوگوں کے لیے تشویش کا اظہار کر رہی ہے وہ فلسطینی عوام اصل میں خوفناک جانور ہیں جنھوں نے اسرائیلیوں پر صدی کے بدترین مظالم کیے ہیں۔اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈین گیلرمین نے یہ بھی کہا کہ جب نائن الیون کے جواب میں القاعدہ، طالبان اور القاعدہ کے خلاف امریکہ نے آپریشن کیا تو تب بھی لوگوں نے ایسے ہی آنسو بہائے تھے کہ معصوم شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔اسرئیل کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بھی نائن الیون جیسا حملہ تھا اور اس کا جواب بھی ویسا ہی آئے گا جیسے طالبان اور داعش کو امریکہ نے ماضی میں دیا تھا۔ڈین گیلرمین نے کہا کہ جب اسرائیل کی باری آتی ہے تو ہر کوئی اچانک ایک عظیم انسان دوست بن جاتا ہے لیکن جو دوہفتے قبل حماس نے اسرائیلیوں کے ساتھ کیا یہ بات سب بھول گئے۔دوسری طرف امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید 900 امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں 4 حملے کئے گئے۔پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے۔امریکی رپورٹس کے مطابق ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔