فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ اور خطے کی خوشحالی مربوط:خلیج تعاون کونسل

   

ریاض، 14 مئی (یو این آئی) خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوش حالی سے جڑا ہے ۔جاسم البداوی نے ریاض میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں بیان میں کہا کہ سب سے اہم مسئلہ غزہ کا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم تنازع ختم کرنے اور انسانی خدمات کی بحالی کے لیے مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔ دریں اثناء خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں خطے کا امن ممکن ہے ۔