فلسطینی صدر محمود عباس کی پوپ لیو سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

ویٹی کن سٹی 7نومبر (یو این آئی) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ویٹی کن میں ملاقات کی ہے ۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھولک مسیحی کے 16ویں پوپ لیو نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ جمعرات کے روز ویٹی کن میں ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر محمود عباس نے ویٹی کن سٹی میں آنجہانی پوپ فرانسس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کہا کہ میں پوپ کے ان خیالات اور کردار کو نہیں بھول سکتا جس کے لیے وہ فلسطینی عوام کے حامل رہے ۔ ویٹی کن کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ لیو اور فلسطینی صدر نے غزہ کی شہری آبادی کی فوری ضروریات کی اشیاء پر تبادلہ خیال کیا۔