فلسطینی عوام 15سال بعد نئی پارلیمنٹ اور نئے صدر کا انتخاب کیلئے تیار

   

رملہ : فلسطینی عوام تقریباً ڈیڑھ عشرے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی پارلیمان اور نیا صدر منتخب کریں گے۔ موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔مغربی کنارے کے علاقے، غزہ پٹی اور مشرقی یروشلم کا حوالہ دیتے ہوئے صدارتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ان علاقوں کے تمام شہروں میں جمہوری انتخابی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ فلسطینی عوام رواں برس 31 جولائی کو نئے صدر کا انتخاب کریں گے جبکہ پارلیمانی انتخابات کیلئے 22 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا 85 سالہ محمود عباس خود دوبارہ ان انتخابات میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ برس کرائے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو محمود عباس پر برتری حاصل تھی۔