ریاض : سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی سے انکار پر زور دیا ہے۔ یہ خلاف ورزی چاہے آبادکاری کی پالیسیوں کے ذریعے ہو یا زمین سے الحاق یا جبری نقل مکانی کے ذریعے ہو۔ سعودی عرب نے 1967 کی سرحدوں پر ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو کے قیام کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات مملکت کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے السفیر عبدالمحسن بن خثیلہ کی تقریر کے دوران سامنے آئی۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مشن نے جنیوا میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ساتھ انٹرایکٹو ڈائیلاگ میں شرکت کی۔سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اپنی سفارتی اور انسانی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔