تل ابیب 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یروشلم کے شمال میں فلسطینی شہر ھمزہ کے نزدیک ہفتہ کی دیر رات ایک فلسطینی ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو ٹکر مار دی جس سے پانچ فوجی زخمی ہوگئے ۔ اسرائیل افواج کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی ہے ۔پریس سروس نے کہا‘‘اس نوجوان نے سڑک کنارے ایک فوی مہم میں مصروف فوجیوں کو ٹکر مار دی ۔ اس واقعہ میں پانچ فوجیوں کو ہلکی چوٹیں آئیں ۔ ’’اس واقعہ کو انجام دے کر وہ بھاگ نکلا تھا اور اتوار صبح مغربی ساحل کے علاقے میں اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ نوجوان اور اس کے والد کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہے ۔ خیال کیا جا رہا کہ مشتبہ نوجوان نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو ٹکر ماری ہے ۔
