غزہ : غزہ پٹی میں سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین فلسطینی حماس کی کال پر وسطی غزہ کی پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں واقع مسجد شہدا کے سامنے جمع ہوئے، اور غزہ پر “قبضہ” کرنے اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔بچوں سمیت بہت سے فلسطینیوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: “فلسطین ہمارا ہے، غزہ ہمارا ہے، یہ سرزمین ہماری ہے، ہم کہیں نہیں جا رہے۔
شہریوں کی سلامتی کیلئے لبنان کے اقدامات کاسعودیہ حمایتی
ریاض : سعودی عرب نے لبنانی شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور اقوام متحدہ کی فورس ’یونیفیل‘ پر حملے سے سختی سے نمٹنے کے لیے لبنانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’مملکت نے صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں اور لبنانی فوج کی قومی ذمہ داریوں پر اپنے اعتماد اور حمایت کا اعادہ کیا جو ملک میں امن و استحکام کے حصول میں معاون ہیں۔