مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عیساویہ میں تقوی مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کو 14 فروری تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔3 جنوری کو قابض فوج نے زیر تعمیر مسجد پر کام روکنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بغیر اجازت تعمیر کی گئی تھی ، جسے انتظامی فیصلے کے ذریعے گرا دیا جائے گا۔ جواب میں فلسطینیوں نے ’ہماری مساجد تباہ نہیں ہوں گی‘ اور ’تقوی مسجد کو بچائیں‘کے عنوان سے احتجاج شروع کیا تھا۔