فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لندن میں مقیم یہودی کا احتجاج

,

   

ملبورن ‘سویڈن‘ پیرس ‘ٹوکیواور دیگر ممالک میں بھی مظاہرے

لندن:اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں رہنے والے یہودیوں نے احتجاج کیا۔میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم یہودیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد روکنے اورجنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ سوئیڈن میں سینکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجا ج کیا ادھر پیرس میں نکالی گئی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی جب کہ ٹوکیو میں بھی احتجاج کیا گیا۔علاوہ ازیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، ہاسپٹلس اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا، 7 اکتوبر سے 19 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔