فلم اداکارہ نیلم 55 سال کی ہو گئیں

   

ممبئی : مشہور بالی ووڈ اداکارہ نیلم آج 55 سال کی ہو گئیں۔ نیلم کوٹھاری 9 نومبر 1969 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ششیر کوٹھاری اور والدہ پروین کوٹھاری ہیں۔ نیلم کو بچپن سے ہی گانوں اور موسیقی سے دلچسپی تھی۔ انہوں نے کی بورڈ بجانا اور جاز بیلے ڈانس کرنا سیکھا۔ ان کے خاندان کا روایتی زیورات بنانے کا کاروبار ہے ۔ ان کی تعلیم آئی لینڈ اسکول میں ہوئی۔ جب وہ چھوٹی تھیں، تو ان کا خاندان بنکاک چلا گیا۔ ایک بار جب نیلم ممبئی میں چھٹیاں منا رہی تھیں تو ہدایت کار رمیش بہل نے ان سے رابطہ کیا۔ 1984 میں انہوں نے نیلم اور کرن شاہ کے ساتھ فلم جوانی بنائی۔ گوندہ کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی۔