ممبئی۔6؍اکتوبر( ایجنسیز ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی فلمساز و اداکار ارباز خان ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ارباز اور ان کی اہلیہ شوری خان نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ ارباز اور شوریٰ کی زندگی کے اس نئے باب کا جشن مناتے ہوئے، مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سیلاب آگیا ہے۔ تاہم خان خاندان یا جوڑے کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ارباز خان اور شوری خان دسمبر 2023 میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے جس میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔ارباز خان کا یہ دوسرا بچہ ہے۔ ان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑہ سے ہوئی تھی اور ان کا ایک 22 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔ شادی کے 19 سال بعد جوڑے نے 2017 میں علیحدگی اختیار کی۔ پھر ارباز نے اپنی گرل فرینڈ، شوریٰ سے ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شوریٰ کیلئے یہ ان کا پہلا بچہ ہے، جو اس لمحے کو مزید خاص بناتا ہے۔