نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی مشہور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا منظر آج ریاست مدھیہ پردیش میں دیکھا گیا۔ ایک شخص اپنے بیمار دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر سیدھے ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگیا۔ نوجوان کی اس حرکت سے وہاں موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے۔نیرج گپتا نامی شخص کے دادا کی طبیعت کل رات بگڑ گئی تھی جس پر وہ اپنے ساتھی کی مدد سے دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر سردار ولبھ بھائی پٹیل ڈسٹرکٹ ہاسپٹل پہنچا، وہ موٹر سائیکل لے کر ایمرجنسی وارڈ میں گھس گیا، وہاں موجود افراد نے مریض کو بائیک سے اتارا جس کے بعد اسے بیڈ پر لٹایا گیااور وہ شخص موٹر سائیکل واپس لے کر باہر آگیا۔ بعدازاں نیرج گاڑی پارک کر کے ہاسپٹل میں واپس آیا اس کی اس حرکت پر ڈاکٹرس نے اس کی سرزنش کی۔