ممبئی ۔ عالیہ بھٹ کا نام بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شامل ہے۔ عالیہ نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ان کی تازہ ترین فلم جگرا ریلیز ہوئی جس کی اوپننگ ان کی تمام فلموں میں سب سے خراب رہی۔ وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھائی بہن کے رشتے پر مبنی ہے جس میں ویدانگ رینا نے عالیہ کے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم کا ریلیز سے پہلے ہی کافی چرچا ہوا تھا۔فلم جگرا11 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کے ساتھ راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری اسٹارر وکی ودیا کا وہ والاکی ویڈیو بھی ریلیز ہوئی تھی۔ اگر ہم دونوں فلموں کی کمائی پر نظر ڈالیں تو جگرا دونوں دنوں میں وکی ودیا کا وہ ویڈیو سے پیچھے ہے۔ جگرا کی شروعات کے بارے میں بات کریں، ساکنلک کے مطابق، فلم نے 4.55 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اسے 10 سال میں عالیہ کی فلموں کی بدترین اوپننگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ورلڈ وائڈ کلیکشن کی بات کریں تو جگرا نے پہلے دن صرف 7.45 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ تاہم دوسرے دن فلم نے معمولی اضافہ دکھایا اور 6.50 کروڑ روپے کمائے۔ عالیہ بھٹ کی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایر نے بھی جگرا سے زیادہ کمائی کی تھی ۔ دراصل ہائی وے کی اوپننگ بھی بہت خراب رہی، لیکن دونوں کے بجٹ میں کافی فرق ہے۔ اگر عالیہ کی فلاپ فلموں کی بات کریں تو ان فلموں نے بھی جگرا سے خوب کمائی کی۔ ان کی فلاپ فلموں میں فلم شاندار اور کلنک شامل ہیں، جس نے 13.10 کروڑ اور 21.60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم جگرا کی کہانی کے بارے میں بات کریں تو یہ فلم ستیہ (عالیہ) اور انکور (ویدانگ) پر مبنی ہے، جس میں انکور منشیات کے مقدمہ میں پھنس جاتا ہے اور جیل چلا جاتا ہے۔ جسے بعد میں اس کی بہن بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ فلم ایک مکمل ایکشن فلم ہے، اس کی پروڈکشن ایٹرنل سن شائن پروڈکشن اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔