فلم کالکی 2898 کی تشہیر کیلئے انوکھا انداز

   

حیدرآباد۔ جب سے ساؤتھ سوپر اسٹار پربھاس کی فلم باہوبلی ریلیز ہوئی ہے، ان کے مداحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ہر سال اداکار کے مداح صرف اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ ان کی اگلی فلم کب آئے گی۔ اس دوران سوپر اسٹارکی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن باہوبلی جیسا جادوکسی فلم میں نہیں دیکھا گیا۔ سال 2023 میں پربھاس کی سالار کو شائقین کا اچھا تعاون ملا اور فلم نے اچھی کمائی کی۔ اب ان کی اگلی بڑی فلم کاکافی چرچا ہے۔ یہ فلم کالکی 2898ء ہے۔ فلم چند دنوں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ فلم ڈائریکٹر ناگ اشون نے اپنی فلم کی تشہیر ایک خاص انداز میں اینی میٹڈ سیریز میں کی جس کا نام بوجی اور بھیروا ہے۔ اب جیسے جیسے فلم کی ریلیزکی تاریخ قریب آرہی ہے، اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اب فلم بنانے والوں نے اس ضمن میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے صرف 25 دن قبل فلم بنانے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی تشہیر خاص طریقے سے کی جائے گی۔ جب تک یہ فلم سامنے نہیں آتی، اس فلم کی اپ ڈیٹ ہر روز جاری کی جائے گی۔