منیلا، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے صوبہ کوزون میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلہ چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کے 52 منٹ پر ساحلی علاقے جوم لیگا
جزیرے پر آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ترکی : 17 مشتبہ دولت اسلامیہ کارکن گرفتار
انقرہ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے جمعرات کے دن 17 غیرملکیوں کو دولت اسلامیہ تنظیم سے روابط رکھنے کے شبہ میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کرلیا۔ یہ خبر سرکاری خبررساں ادارہ نے جاری کی ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں سابق دہشت گرد البغدادی کی ہمشیرہ بھی شامل ہے۔ صدر رجب طیب اردغان نے آج اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا ہے۔
