فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

   

منڈاناؤ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے سمندر علاقے میں چہارشنبہ کو روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یوروپی زلزلہ مانیٹرنگ سروس (ای ایم ایس سی) کے مطابق ریختر پیماپر زلزلے کی شدت 6.0 نوٹ کی گئی جو بعد میں 5.7 بتائی گئی۔ زلزلہ کا مرکز دواؤ شہر سے 211 کلو میٹر مشرق میں سطح زمین سے 60 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔