منیلا : فلپائن کے وسطی صوبے میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک طاقتور زلزلہ آیا، رات 2 بجے آنے والے زلزلے سے عوام نیند سے بیدار ہو کر اپنے گھروں سے بھاگ پڑے۔اور سڑکوں پر نکل آئے۔ ایک ہاسپٹل میں زلزلے کی آواز سے درجنوں مریضوں کو ہاسپٹل سے نکال کر گراونڈ میں رکھا گیا زلزلے سے ایک سرکاری دفتر اور کاروباری اداروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ 6.1کے شدت کے زلزلے سے کسی کے زخمی یا بڑے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے –
جو ساحلی قصبے باتوان کے مغرب میں تقریباً 11 کلومیٹر کی گہرائی میں محسوس کیا گیا۔زلزلہ آدھی رات کے تقریباً دو گھنٹے بعد آیا، جس نے بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔زلزلے کے باعث ہاسپٹل کی تین منزلہ عمارت میں کچھ دراڑیں پڑنے کے بعد مریضوں کو واپس لایا گیا۔ریڈکراس کے ایک عہدیدار نے میڈیا بتایا کہ کچھ کاروباری اداروں کے کنکریٹ کے ستونوں میں بھی دراڑیں دیکھی گئی ہیں، مسبیٹ شہر کے مرکزی علاقے میں گروسری اور دوائیوں کی دکانوں اور کچھ گھروں میں بھی دراڑیں پائی گئیں۔