فلپائن میں طاقتور سمندری طوفان

   

منیلا ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں طاقتور سمندری طوفان کے باعث ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ہنگامی مراکز میں پناہ لینا پڑی۔ ٹائیفون وونگ فونگ سمر جزیرے پر تباہی مچا چکا ہے اور اس کی راہ میں آنے والے بیشتر حصوں میں مکانات وغیرہ کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ کووڈ انیس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے امدادی کارکنوں کو حفاظتی تدابیر کا بھی خیال رکھنا ہے، جس سبب ریسکیو کی سرگرمیوں میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔