فلپائن کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

   

منیلا /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو طاقتور زلزلے کے جھٹکے گذشتہ ہفتہ فلپائن میں محسوس کئے گئے تھے ۔ جن کی شدت ریختر پیمانے پر 6.6 اور 6.5 علی الترتیب درج کی گئی تھی ۔ محسوس کئے گئے تھے ۔ جس میں لاکھوں مقامی افراد ایک دن کے وقفہ سے بے گھر ہوگئے تھے ۔ عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں ملبے سے تازہ نعشیں برآمد ہونے کے بعد تعداد میں اضافہ ہوکر یہ 21 ہوگئی ۔ مقامی شہریوں کے بموجب دو افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ تیسرا جھٹکا وسط اکٹوبر میں آنے کی توقع تھی لیکن خوش قسمتی سے محسوس نہیں کیا گیا ۔اتوار کے دن بھی لاپتہ افراد کی تلاشی میں کھدوائی جاری رہی ۔