فلپائن، کمیونسٹ باغیوں کے سرکردہ کمانڈر ہلاک

   

منیلا ۔ فلپائن کی فوج کے مطابق کمیونسٹ باغیوں کے ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا ۔ بیان کے مطابق کا اورس‘ نامی یہ کمانڈر اتوار کو ہونے والی ایک مسلح جھڑپ میں مارا گیا ہے۔ کا اورس نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے ترجمان بھی تھے۔ فلپائن میں کمیونسٹ باغی 1960 کی دہائی سے حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان کی مسلح کارروائیوں کو ایشیا میں بائیں بازو کی سب سے طویل بغاوتوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ 2017 میں منیلا حکومت اور باغیوں کے مابین ہونے والے امن مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔